سوہدرہ‘ چیچہ وطنی (نا مہ نگار) جعلی عامل دم کرنے کے بہانے خاتون سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ سوہدرہ پولیس نے ملز م کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ برکت پورہ کی رہائشی خاتون (ق ر) اکثر بیمار رہتی تھی اس کی ساس منور بی بی اسکو دم کروانے کے لئے جعلی عامل ارشد مٹو مسیح کے پاس لے گئی جہاں پر اسنے اسکی ساس کو بازار سے اگر بتیاں اور گوشت لانے کے لئے بھیج دیا۔ اس دوران جعلی عامل ارشد مٹو مسیح نے دم کرنے کے بہانے گن پوائنٹ پر اسکے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنا لی۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق گھریلو ناراضگی پر شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کر ڈالی۔ تفصیل کے مطابق 64بارہ ایل کی رہائشی (ف) عروج نے پولیس تھانہ بنگلہ اوکانوالہ میںدرخواست دی کہ اس کی شادی انور نامی شخص سے ہوئی تھی اور اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا کچھ روز قبل انور اسے ملتان سے گھر لے آیا اور کمرے میں بند کرکے زدوکوب کیا اور تین ساتھیوں کے ہمراہ اس کی عصمت دری کی۔ پولیس تھانہ بنگلہ اوکانوالہ نے مدعیہ کی درخواست پر انور وغیرہ چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔