بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ میں 70 ملین ڈالر سے چینی فیکٹری کی تعمیر شروع

بھلوال ( نامہ نگار) سی پیک منصوبے کی تکمیل کیساتھ ساتھ پاکستان میں چائنہ کی جانب سے صنعتوں کی تنصیب کا عملی آغاز کردیا گیا ہے۔ 70 ملین ڈالر سے زائد لاگت سے بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں چینی کمپنی اوریئل اور شالیمار گروپ آف کمپنیز کی باہمی مشاورت سے 37 ایکڑ سے زائد رقبہ پر سرامکس فیکٹری کی تکمیل کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وقاص اسلم مارتھ، اوریئل کمپنی چائنہ کے سی او کے علاوہ شالیمار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ملک خضر حیات اعوان نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر ملک خضر حیات اعوان نے بتایا کہ 70 ملین سے زائد ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے اس کارخانہ میں 300 سے زائد مقامی خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے جبکہ مزید 3 چینی کمپنیاں یہاں پر سرمایہ کاری کیلئے آرہی ہیں جس سے انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتوں کا جال بچھنا شروع ہوجائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر وقاص اسلم مارتھ نے بتایا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن