دینہ: نامعلوم افراد نے 90 سالہ شخص کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

دینہ (نامہ نگار) دینہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 90سالہ شخص کو بے دردی سے کلہاڑیوں سے وار کر کے قتل کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک آصف نواز، انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ عبدالرحمن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ بائی پاس روڈ پر 90سالہ شخص غلام ربانی ولد چوہدری سلطان عالم کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر کلہاڑیوں سے وار کرتے ہوئے قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...