دمام (اے پی پی) سعودی آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ حملوں سے متاثر ہونے والا خریص پلانٹ اب مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے۔ پلانٹ سے تیل کی پیداوار حملوں سے پہلے کی سطح پرآگئی ہے۔خریص میں سعودی عرب کا دوسرا بڑا تیل پلانٹ ہے جسے گزشتہ ماہ دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ آرامکو کمپنی کے جنوبی علاقے کے ایئریا منیجر فہد عبد الکریم نے کہا ہے خریص پلانٹ سے روزانہ 1.45 ملین بیرل تیل کی پیداوار ہو رہی ہے۔ کمپنی نے بڑے حملے کے بعد انتہائی تیزی کے ساتھ بحالی کا کام مکمل کیا ہے۔