عارہ (صباح نیوز+ اے پی پی)مقبوضہ فلسطین کے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک اور فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا جبکہ 2 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اندرون فلسطین کے ایک سینئر سماجی کارکن تیسیر تیسیر نے کہا کہ المثلث علاقے کے گائوں عارہ میں 21 سالہ محمد سعید الخالد نامی شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شہید کردیا جب کی فائرنگ کے نتیجے میں2فلسطینی زخمی ہو گئے ۔خیال رہے کہ رواں سال کے دوران 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 74 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔تیسیر کا کہنا تھا کہ الخالد کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے باہر گولیاں ماریں۔ الرملہ شہر میں اسلامی تحریک کے ایک سینئررہنما الشیخ علی الندف بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے، ان کے جسم میں سات گولیاں لگیں۔ انہیں اس وقت گولیاں ماری گئیں جب نماز فجر کے وقت اپنے گھر سے نکل کر مسجد المعری جا رہے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کردوں کی حمایت سے دست برداری کا اعلان کرکے اسرائیلی فوج کے طویل المیعاد منصوبے پرپانی پھیر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے موجودہ آرمی چیف نے کثیر سالہ منصوبہ تیارکیا تھا جس کی نگرانی آرمی چیف اویو کوحاوی خود کررہے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کرد آبادی کی حمایت سے دست برداری کا اعلان کرکے اسرائیل کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے امریکی صدر کا ترکوں کی حمایت ترک کرنا حیران کن ہے۔ ادھر اسرائیل نے فلسطینی خاندان کو اس کے گھر میں گھس کر زندہ جلانے اور تین افراد کو شہید کرنے میں ملوث ایک مجرم کو فوج میں بھرتی کر لیا۔
فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، اسلامی تحریک کے سینئر رہنما سمیت 2 زخمی
Oct 14, 2019