لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحول کا رات کے اندھیرے میں انٹی سموگ آپریشن‘ 3 سٹیل ملز سیل‘ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول علی اعجاز کی سربراہی میں واہگہ ٹاؤن کے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔ محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے غیر معیاری ایندھن اور دھواں چھوڑنے پر یعقوب سٹیل ری رولنگ مل‘ کرامت برادرز سٹیل ری رولنگ مل اور بابر سٹیل مل کو سیل کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز نے کہا کہ آلودگی کا سبب بننے والے تمام عناصر کے خلاف آپریشن آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
محکمہ تحفظ ماحول کا اینٹی سموگ آپریشن‘ 3 سٹیل ملز سیل
Oct 14, 2019