ہائرنگ فنڈز میں کمی، وفاقی نظامت تعلیمات کے ملازمین کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(نا مہ نگار)فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ملازمین کو ہائرنگ کے فنڈز میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ، ہائرنگ پر حاصل کیے گئے پرائیویٹ مکانوں میں رہائش پذیر سرکاری ملازمین کو مالک مکانوں کی جانب سے حتمی وارننگ دے دی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر رواں مالی سال 2019-20کے لیے 2ارب 6کروڑ44لاکھ سے زائد کا بجٹ ڈیمانڈ کیا گیا تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے ہائرنگ کی مد میں صرف 97کروڑ دس لاکھ سے زائد رقم جاری کی جا سکی ہے،گزشتہ مالی سال میں حکومت کی جانب سے ہائرنگ ریٹ(سیلنگ)میں 50فیصد ہوا تاہم وفاقی نظامت تعلیمات کا اضافہ کی رقم بجٹ میں نہیں دی جا سکی اور گزشتہ سال کے ساتھ رواں مالی سال میں بھی وہ رقم کم ملی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تین سو سے زائد نئے ملازمین کو ہائرنگ کی منظوری ہی نہیں دی جا سکی ہے کیونکہ فنڈز کی فراہمی ممکن ہی نہیں ہو سکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...