ججز عدالتی فیصلوں میں میرٹ کو یقینی بنائیں، غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کریں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Oct 14, 2019

وہاڑی( نامہ نگار)چیف جسٹس لاہو ر ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے فیملی /گارڈین کورٹس کمپلیکس وہاڑی کا افتتاح کیااس مو قع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبدالستار، قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق ، ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود غنی، ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اظفر خان ، صدر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان ملک حیدر عثمان اعوان ، سینئر سول جج(سول ڈویژن) میاں شاہد جاوید ، سینئر سول جج (کریمنل ڈویژن )چوہدری محمد شہزاد انور، سینئر سول جج (فیملی ڈویژن )محمد قذافی بن زائر، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ، ڈی پی او ثاقب سلطان المحمود ،صدر ڈسڑکٹ بار ایسو سی ایشن وہاڑی شکیل احمد تارڑ، جنرل سیکر ٹری علی اعجاز چوہدری ،میاں جہانزیب یوسف اور عہدیداران ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اور دیگر سینئر وکلاء بھی موجود تھے ۔چیف جسٹس لاہو ر ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خا ن نے اس مو قع پر کہا کہ فیملی /گارڈین کورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر 3کروڑ 25لاکھ کی لاگت آئی ہے فیملی /گارڈین کورٹس کمپلیکس کے قیام سے انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی فیملی /گارڈین کورٹس کمپلیکس سے عوام کو بروقت ریلیف ملے گاانہوں نے مز ید کہا کہ فیملی معاملات اور کیسزجلد نمٹائے جائیں گے فیملی /گارڈین کورٹس کمپلیکس میں بہترین سہو لیات فراہم کی گئی ہیں ۔ چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں تمام ججز پر زور دیا کہ وہ عدالتی فیصلوں میں میرٹ کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کریں اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے صدر ڈسٹرکٹ بار شکیل احمد تارڑ کے سپاس نامے کے جواب میں چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو وکلاء کالونی کے مسئلہ کو فوری حل کرنے کا حکم دیا اور قانونی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی چیف جسٹس لاہو ر ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے فیملی/گارڈین کورٹس کمپلیکس کا معائنہ بھی کیااورفیملی /گارڈین کورٹس کمپلیکس کے احاطے میں پودا بھی لگا یاقبل ازیںچیف جسٹس لاہو ر ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان کوڈسٹرکٹ کورٹس پہنچنے پرپو لیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی گئی۔

مزیدخبریں