اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن ملک میں عدم استحکام نہ پھیلائیں۔ مسلم لیگ (ن) میں لڑائی چل رہی تھی۔ اب باضابطہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ ایک بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا ملک میں استحکام کی ضرورت ہے۔ فضل الرحمن کے مطالبات ابھی تک سامنے نہیں آئے۔ انہیں مذاکرات کرنے چاہئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں بحران گہرا ہو رہا ہے۔ پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا شہبازشریف جب وزیراعلیٰ ہوتے ہیں تو انہیں کمر درد نہیں ہوتا۔ وزارت اعلیٰ سے ہٹتے ہیں تو کمر درد شروع ہو جاتا ہے۔