اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شرانگیز اور اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر پاکستان چاہے تو بھارت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے اپنی فوج پاکستان بھیج سکتا ہے۔ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرنے کے بعد جنوبی ایشیا میں جو کشیدہ صورت حال پیدا ہوئی ہے اس میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کے لئے بھارتی وزیر دفاع اشتعال انگیز بیانات دے کر صورت حال کومزید کشیدہ بنا رہے ہیں۔