لاہور (آئی این پی) اپوزیشن کے شدید احتجاج اور پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا معاملہ، حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر نہ بلانے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظور کروانے کیلئے حکومت کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب اپوزیشن اور ڈاکٹرز کے احتجاج کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے غور کیا جا رہا ہے کہ اجلاس کو فوری طور پر بلانے کے بجائے پہلے ڈاکٹرز اور دیگر تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے۔
اپوزیشن احتجاج ، حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر نہ بلانے پر غور شروع کر دیا: ذرائع
Oct 14, 2019