وزیراعظم پاکستان کوفلاحی مملکت بناکرقوم کی تقدیربدل رہے ہیں:فردوس عاشق اعوان

Oct 14, 2019 | 10:40

ویب ڈیسک

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ تمام تر سیاسی رکاوٹوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے زیرقیادت نیاپاکستان کی تشکیل نوجاری ہے۔

انہوں نے سیالکوٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدعنوان سیاسی عناصر اب ملک میں آخری سانس لے رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہاکہ حزب اختلاف لٹیروں کواحتساب سے بچانے کی کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کوایسا ملک بنانے کاوعدہ کیاتھا کہ جہاں امیر اورغریب کے لئے یکساں انصاف میسر ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کوفلاحی مملکت بناکرقوم کی تقدیربدل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قومی اداروں کومضبوط بنانے کے لئے پچھلے ایک سال کے دوران کئی بنیادی اصلاحات آگئی ہیں۔

مزیدخبریں