صدرکاتعلیمی اداروں پرصنعتوں کی ضرورت کےمطابق نوجوانوں کومعیاری تعلیم فراہم کرنےپرزور

Oct 14, 2019 | 16:14

ویب ڈیسک

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تعلیمی اداروں کو صنعتوں کی ضرورت کے مطابق نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پرزور دیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں انجینئرنگ اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہماری جامعات جو کچھ تیار کررہی ہیں وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو صنعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق گریجویٹس تیار کرنے چاہئیں۔

 صدر عارف علوی نے کہا کہ انجینئرنگ کےشعبے کا نئے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پائیدار ترقیاتی اہداف اور درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ہے۔

 انہوں نےکہا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خودکفالت، بہتر صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی اور آبی تحفظ کے قابل بنانے میں انجینئرز کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں  مقامی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے توانائی میں خود کفیل ہونا چاہیے، انہوں نے شمسی توانائی کے پینلز کی مقامی پیداوار پر زور دیا۔

مزیدخبریں