واشنگٹن پوسٹ نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کےاقدامات کوغیرجمہوری قراردیدیا

Oct 14, 2019 | 18:45

ویب ڈیسک

ممتاز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات کو غیرجمہوری قرار دیا ہے۔

 اخبار کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ جب بھارت نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو اس کا دعویٰ تھا کہ وہ مقبوضہ وادی میں ترقیاتی منصوبے شروع کرے گا لیکن دو ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود بھی بھارت کی جانب سے جابرانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد کو غیر قانونی طور پر حراستی مراکز میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت خود کو بڑے فخر سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں جاری اس کے اقدامات اور ظلم و تشدد اس مضحکہ خیز  دعوے کی نفی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں