بورے والا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایکشن کمیٹی وہاڑی کی کنونیئر مس لبنیٰ احتشام صدیقی نے کہا ہے کہ جنسی حراسگی ہمارے معاشرے کا بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے اگر اس معاشرتی المیہ کے خاتمے کیلئے پولیس اور عدلیہ اپنا صحیح کردار ادا کرے تو مظلوم کو انصاف اور ظالم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس میں میاں آفتاب احمد ،مس صائمہ بتول،محمد شیر خان کچھی،چوہدری محمد امین،محمد عثمان،محمد ثقلین ڈوگر اور مسعود عابد رشید بھی موجود تھے لبنیٰ احتشام صدیقی نے بتایا کہ وہاڑی جنوبی پنجاب میں جنسی حراسگی کے واقعات میں پہلے نمبر پر ہے۔جب تک ظالم کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اور مظلوم کی داد رسی نہیں ہو گی۔
ان جرائم میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ ہم نے جنسی حراسگی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے اپنی سفارشات ڈسٹرکٹ سیشن جج وہاڑی،ضلعی انتظامیہ،ڈی پی او وہاڑی،بار ایسوسی ایشن اور منتخب ارکان اسمبلی کو دی ہیں۔
جنسی ہراسگی ہمارے معاشرے کا بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے: لبنیٰ احتشام صدیقی
Oct 14, 2020