ایس ای میپکو ملتان سرکل نے لائن سٹاف کیلئے 140 جوڑے حفاظتی دستانوں کے فراہم کر دئیے

ملتان (نیوز رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے آپریشن سب ڈویژنوں کو 140جوڑے حفاظتی دستانوں کے فراہم کردئیے ہیں۔ میپکو کینٹ ڈویژن کو 9جوڑے پروٹیکٹو گلوز اور 9جوڑے ربڑ گلوز کے دئیے گئے ہیں جبکہ ممتازآباداورسٹی ڈویژن کو 24،24جوڑے پروٹیکٹو اور ربڑ گلوز،شجاع آبادڈویژن کو 16جوڑے، موسیٰ پاک ڈویژن کو 30جوڑے اور شاہ رکن عالم ڈویژن کو 14جوڑے پروٹیکٹو گلوز اور14جوڑے ربڑ کے دستانوں کے فراہم کئے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن