حمداللہ شہریت منسوخی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا انکا بیٹا ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٗٹ نہیں ہوا چیف جسٹس اسلام آباد ہائکورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے حافظ حمد اللہ کے شہریت منسوخی کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ کیا حافظ حمد اللہ کی شہریت پر شک کیا جا سکتا ہے، کیا ان کا بیٹا ابھی ملٹری اکیڈمی سے پاس آٹ نہیں ہوا؟، یہ عدالت اس طرح شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے ، حمد اللہ تو پارلیمنٹرین بھی ہیں، یہ تو ایلیٹ کلاس ہے عام لوگوں کے ساتھ پتہ نہیں آپ کیا کرتے ہوں گے۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کے نادرا کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نادرا کے کنڈکٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حمد اللہ کا بیٹا تو ابھی ملٹری اکیڈمی سے پاس آٹ نہیں ہوا؟ کیا ان کی شہریت پر شک کیا جا سکتا ہے؟ حافظ حمد اللہ جس کی پراپرٹیز یہاں ہیں اور جو پارلیمنٹرین ہے کیسے آپ اس کی شہریت منسوخ کر سکتے ہیں؟ یہ عدالت اس طرح شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گی۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے نادرا وکیل سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت آپ لوگوں کی شہریت پر سوال اٹھاتے ہیں؟، اتنا عرصہ ہوا روزانہ کی بنیاد پر پٹیشنز دائر ہورہی ہیں، اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے طے کریں گے۔نادرا وکیل نے جواب دیا کہ ایجنسیز سے رپورٹ آنے پر کسی شہری کے خلاف کوئی ایکشن لیا جاتا ہے، سیکشن 18 کے تحت شہری کو ایک شوکاز نوٹس کرتے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے تو اگر اس کورٹ کا رجسٹرار آپ کو کچھ بھیج دے تو کیا آپ کسی کی شہریت منسوخ کر دیں؟، حمد اللہ صاحب کا کارڈ آپ نے کیوں منسوخ کیا،وہ تو پارلیمنٹرین بھی ہیں، یہ تو ایلیٹ کلاس ہے عام لوگوں کے ساتھ پتہ نہیں آپ کیا کرتے ہوں گے، آپ کو پتہ ہے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے کیا اثرات ہوتے ہیں، کیا آپ آنکھیں بند کرکے یہ کرتے ہیں؟ آپ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں، دو سال سے آپ کو بتا رہے ہیں نادرا کو اس قسم کا کوئی اختیار نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حافظ حمد اللہ کے شہریت منسوخی کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...