سندھ میں ٹڈی دل کے حملے سے 73.7 فیصد کسان متاثر ہوئے: ایشیائی بنک 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں ٹڈی دل کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق سندھ میں ٹڈی دل سے 73.7  فیصد کسان متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں چار سو سے زائد کسانوں سے سروے کیا گیا۔

 اس سروے میں کرونا کے باعث لاک ڈاؤن کے اثرات اور ٹڈی دل سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلات جمع کی گئیں۔ سروے میں آدھے  سے زائد کسانوں نے خوراک کی کھپت میں کمی کی نشاندہی کی جبکہ ایک تہائی سے زائد کسانوں نے کم آمدنی ہونے کے حوالے سے بتایا رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث گندم‘ سبزیوں‘ دودھ اور دیگر اہم زرعی اجناس کی سپلائی متاثر ہوئی سب سے زیادہ 
ٹماٹر کی سپلائی میں 61 فیصد کمی ہوئی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ٹڈی دل کی وجہ سے 73.7 فیصد کسان متاثر ہوئے۔ حکومت کو کرونا اور ٹڈی دل کے منفی اثرات کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن