چیف جسٹس ہائیکورٹ سے پنڈی بھٹیاں جہانیاں، کبیر والا بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقاتیں

Oct 14, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے ساتھ تحصیل بار ایسوسی ایشن پنڈی بھٹیاں، تحصیل بار ایسوسی ایشن جہانیاں اور تحصیل بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے وفود نے ملاقات کی۔ پنڈی بھٹیاں بار کے وفد کی قیادت بار کے صدر شاہد وقار ایڈووکیٹ کررہے تھے۔  جہانیاں وفد کی قیادت بار کے صدر رانا احسان اللہ ایڈووکیٹ اور کبیروالا بار کے صدر کی قیادت بار کے صدر ملک آفتاب احمد طاہر ایڈووکیٹ کررہے تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں بار ایسوسی ایشنز کے سیکرٹری جنرلز اور دیگر عہدیداروں سمیت سینیئر بار ممبران بھی شامل تھے۔ جبکہ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس ملک جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جلد اور معیاری انصاف کی یقینی بنائے سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں