شہباز تتلہ کیس، مفخر عدیل، اسد عرفان پر فرد جرم، کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید نے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ قتل کیس میں تین ملزموں سابق ایس پی مفخر عدیل، اسد اور عرفان پر فرد جرم عائد کر دی۔ مدعی کے وکیل فرہاد علی شاہ نے کیس کی کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید کی عدالت میں سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ اغواء اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس میں نامزد تین ملزموں مفخر عدیل، عرفان اور اسد پر فرد جرم عائد کر دی، مدعی کے وکیل فرہاد علی شاہ نے درخواست دی کہ شہبازتتلہ کو اغوا ء  کرکے اس کی لاش تیزاب کے ڈرم میں ڈالی گئی یہ کیس دہشتگردی کا بنتا ہے اس لئے اسکی سیشن کورٹ میں سماعت نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بحث کے لئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن