اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے قدرتی آفات کا نشانہ بننے والے ملک کے طور پر پالیسی ڈویلپمنٹ، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے، اشتراک عمل اور ہم آہنگی کے شعبے میںنمایاں پیش رفت کی ہے۔ کرونا عالمی وباء کے دوران حادثات وقدرتی آفات کے خطرات کم کرنے کے عالمی دن کے موقع پر بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہم نے ایسے حالات کا مقابلہ
کرنے کے لئے قومی، صوبائی اور مقامی (ضلع کی) سطح پر اپنے اداروں کی استعداد کو بڑھایا ہے۔ ہمارے گورننس سسٹم کی قوت کو کرونا عالمی وباء کی پہلی لہر میں پرکھا گیا۔ ہم ابتدائی پھیلائو کامیابی سے روک پائے، ہم اس کے طویل المدتی سماجی ومعاشی اثرات ونتائج میں کمی لارہے ہیں۔
پاکستان نے قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کیلئے اداروں کی استعداد کو بڑھایا: دفتر خارجہ
Oct 14, 2020