افغانستان سے متعلق نئی ویزا پالیسی‘ وزیر داخلہ کا عملدرآمد کیلئے امیگریشن کو خط 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے افغانستان سے متعلق نئی ویزا پالیسی پر علمدرآمد کیلئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو خط لکھ دیا گیا۔ دستاویز کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ افغانوں کو ایک سال تک کا ملٹی پل انٹری ویزا دے سکے گا۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت افغان شہریوں کیلئے پاکستان میں ہر قیام کی مدت ساٹھ دن ہو گی۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانے افغان شہریوں کو 45  دن کا سنگل انٹری ویزا دے سکتے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے 29 ستمبر کو افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی کی منظوری دی تھی۔ نئی افغان ویزا پالیسی میں طالب علموں کو خصوصی سہولت دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...