ساہیوال، فیروز والا، کوٹ رادھا کشن، رحیم یار خان، چنی گوٹھ، گکھڑ منڈی (نامہ نگاران+ نمائندگان+ کرائم رپورٹر) ساہیوال میں ایک ہی خاتون کو 2 مرتبہ اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ کوٹ رادھا کشن 4 سالہ، چنی گوٹھ میں 7 سالہ بچہ درندگی کا شکار، فیروز والا میں ملازمت کا جھانسہ دیکر لاہور کی رہائشی لڑکی کو بے آبرو کر دیا گیا۔ رحیم یار خان میں بھی 8 سالہ بچہ ریپ کا شکار بنا۔ گکھڑ منڈی میں جواں سال لڑکی کو گن پوائنٹ پر بے آبرو کر دیا گیا۔ ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی چک139۔نائن۔ایل میں ایک خاتون زرینہ کی دو سری مر تبہ آبرو ریزی، واقعات کے مطابق چک104۔سیون۔آر کی رہائشی ضلع کچہری جا رہی تھی۔ 26 اگست کو زبر دستی اغوا کر کے تاج ،محمد عمران، محمد آصف اور ایک نا معلوم ملزم نے گینگ ریپ کیا ۔جس کا مقدمہ پولیس غلہ منڈی نے 23ستمبر کو درج کیا لیکن دو ملزم پکڑ کر چھوڑ دیئے جس پر ملزم محمد عمران نے متاثرہ ہ کو ضلع کچہری روڈ ساہیوال آتے ہوئے 12 اکتوبر کو دوبارہ زبردستی اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے کار میں چک139۔نائن۔ ایل لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اوباش نے چار سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ نواحی گاؤں رتی پنڈی کے رہائشی ملزم محمد زبیر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نوجوان نے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر جواں سال لڑکی کے ساتھ زیادتی کرڈالی۔ بتایا گیا ہے لاہور کی رہائشی خاتون کو ملزم نوید نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور مکان میں لے جا کر زیادتی کرتا رہا۔ رچنا ٹائون میں چاند نامی نوجوان نے کمسن لڑکے طیب علی کو ورغلاء کر زبردستی زیادتی کی فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ گکھڑ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق منڈیالہ وڑائچ کی رہائشی محنت کش خاتون کی جواں سال بیٹی کی عزت لوٹنے والے اوباش اور اس کی مدد کرنے والے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق صداقتنے گھر گھس کر پسٹل کے زور پر لڑکی عزت لوٹی اسی دوران محلہ کے محمد سلیمان اور محمد الیاس کے آنے پر ملزم فرار ہوگئے۔ مزید براں چنی گوٹھ سے خبر نگار کے مطابق ایک ماہ میں بچوں سے زیادتی کا تیسرا واقعہ سامنے آ گیا۔ اوباش نے سات سالہ بچے کو نشانہ بنایا۔ موضع چک کیھل میں بچے کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر کے مطابق اوباش کی آٹھ سالہ بچے سے زیاتی پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اکرم آباد کے رہائشی نے ماڈل پولیس سٹیشن اقبال آباد کو اطلاع دی اس کے آٹھ سالہ بھتیجے کو علاقہ کے اوباش فرحان عرف کاکا نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔