مریم اور ان کے پاپا بھارتی ایجنڈے کی تعمیل میں لگے ہیں: شہباز گل 

اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی)  وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالتوں سے سرٹیفائیڈ جعلساز مریم صفدر اب عوام کو چکمہ دے رہی ہیں۔ مریم صفدرکے انٹرویو پر ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مریم صفدر نے ایک اور جھوٹ بولا ہے۔ ایک طرف جعلی انقلابی بن کر فوج کے خلاف بیان بازی اور دوسری طرف معصومیت کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کرنے والے احتساب سے بھاگ نہیں سکیں گے۔ ہمیشہ دھاندلی اور چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے آج انقلابی بننے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم اور ان کے پاپا پاکستان میں ہندوستانی ایجنڈے کی تعمیل میں لگے ہوئے ہیں۔ مریم صفدر نے آج پھر دبے الفاظ میں ملکی راز افشا کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...