میانوالی (نامہ نگار) تھانہ ہرنولی میں پولیس کی تحویل میں خاتون مبینہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے ایس ایچ او، تفتیشی آفیسر اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا۔ ایس ایچ او حبیب الرحمن خان، اے ایس آئی ضیاء اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل ملک الیاس پر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق منظوراں بی بی کو قتل کی تفتیش میں تھانہ ہرنولی میں بٹھایا گیا تھا۔ اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا مگر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن کو ذاتی طور پر معاملے کی تفتیش کا حکم دیا گیا ہے۔