اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ میں جنگلات میں آگ لگنے سے ہزاروں درخت جل کر خاکستر ہو گئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج گذشتہ کئی سالوں سے کشمیر کے قیمتی جنگلات کو ’’عسکریت پسندون کی تلاش‘‘ کے بہانے آگ لگاتی آ رہی ہے۔ اس طرح کشمیر کے اربوں روپے مالیت کے جنگلات جلا کر راکھ کر دیئے گئے ہیں