امریکہ کی  ہند- بحر الکاہل حکمت عملی مشرقی ایشیا کے امن اورترقی کو نقصان پہنچائے گی:چینی وزیر خارجہ

کوالا لمپور(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ کی تجویز کردہ نام نہاد  ہند- بحر الکاہل حکمت عملی مشرقی ایشیا میں امن اور ترقی کے امکانات کو نقصان پہنچائے گی۔منگل کو ملائیشین وزیر خارجہ ہشام الدین حسین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مشرقی ایشیا تعاون پر امریکہ کی ہند بحر الکاہل حکمت عملی کے اثرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں  وانگ نے کہا کہ  بہت بڑے مواقع کے ساتھ معاشی ترقی کی صلاحیت کا حامل  مشرقی ایشیا آج کی دنیا کا سب سے متحرک خطہ ہے۔وانگ نے کہا کہ گزشتہ  سالوں میں حاصل کی گئی مشرقی ایشیا کی کامیابی کا راز یکجہتی اور ہم آہنگی کی ایشیائی اقدار سے مسلسل وابستہ رہنے،عالمگیریت کی جانب وقت کے رجحان کی پیروی کرنے،کثیرالجہتی اورآسیان کے ساتھ علاقائی تعاون کے فریم ورک پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صدی میں پہلی بار تبدیل شدہ معمولات اورکوویڈ-19 کی وبا کا سامنے کرتے ہوئے مشرقی ایشیا  میں  مشکلوں سے حاصل کردہ  امن اوستحکام کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشرقی ایشیا میں مسلسل ترقی اور خوشحالی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ممالک کو لازمی طور پر  سالوں سے آزمودہ ان اقدار اورتعاون کی اشکال کے لئے پرعزم رہنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن