اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کے نیب ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے چاروں ملزمان کی بذریعہ اشتہار 12نومبر کو طلبی کا حکم جاری کر دیا۔منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ملزمان عبدالغنی مجید اور مصطفی ذوالقرنین عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے مفرور ملزمان علی کمال، مناہل مجید، نمر مجید اور صائمہ علی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کی بذریعہ اشتہار 12نومبر کو طلبی کا حکم جاری کر دیا۔احتساب عدالت نے چاروں ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری بھی برقرار رکھے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمان کو ٹرائل میں شریک ہونے کے لیے 12نومبر کو پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہیں۔
جعلی بینک اکاونٹس کیس ،4ملزمان کی بذریعہ اشتہار 12نومبر کو طلبی کا حکم
Oct 14, 2020