جانسن اینڈ جانسن نے مریض کے بیمار پڑنے پر  کوویڈ19-ویکیسن کی طبی آزمائش روک دی

Oct 14, 2020

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی ادویات سازی کی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے طبی آزمائش میں شریک ایک شخص کے بیمار پڑنے پر کوویڈ19-ویکسین کی آزمائش روک دی ہے۔کمپنی نے  ایک بیان میں کہا کہ   تحقیق کے ایک شریک کار میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے ہم نے کوویڈ-19 ویکسین کی طبی آزمائش بشمول تیسرے مرحلے کی اینسیمبل آزمائش کے تمام شرکا کو ویکسین دینے کا عمل عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مریض کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اینسیمبل  کے خودمختار ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ  بورڈ کے علاوہ داخلی  کلینکل اور سیفٹی فزیشنزتشخیص کررہے ہیں۔

مزیدخبریں