لاہور(پ ر) سابق امیدوار پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی حلقہ 146 ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان خلوص نیت اور صدق دل سے ملکی بحرانوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ ملکی مشکلات اور مسائل کے انبار ماضی کے کرپٹ مافیا کے برس ہا برس سے پیدا کردہ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط خطوط پر استوار کرنے اور خوشحالی و تعمیر و ترقی کا جال بچھانے کیلئے کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہے۔