ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد شہر میں تجاوزات کے خلاف تحصیل انتظامیہ کا آپریشن ، تجاوزات کو ہٹا کر بازاروں کو کشادہ کر دیا گیا۔آپریشن کا مقصد شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا اور شہرکو اصل حالت میں بحال کرنا ہے، ہر صورت میں تجاوزات کو ختم کریں گے ، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے میونسپل کمیٹی ہارون آباد عملہ کے ہمراہ شہر ہارون آباد کے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دوکانوں کے آگے قائم ناجائز تجاوزات کو ختم کرکے بازاروں کو کشادہ کیا گیا ۔
ہارون آبادمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘سڑکیں کشادہ ہوگئیں
Oct 14, 2020