جلسے آٹا‘ چینی‘ ادویہ سے ستائے عوامکا ردعمل ہیں: شاہانہ مرتضیٰ چودھری 

Oct 14, 2020

خان پور (کرئم رپورٹر )تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہانہ مرتضیٰ چوہدری نے کہا ہے کہ یہ جلسے اب آٹا چینی دوائی بجلی گیس کے ستائے عوام کا فیصلہ ہیں،یہ جلسے اب ووٹ چور سیلیکٹڈ ٹولے کے خلاف عوامی ردِ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف اور اپنی خفت مٹانے کی کوشش ہے۔،یہ ویسا ہی بیان ہے کہ قائد نوازشریف کی تقریر دکھانے کی اجازت ہے، بعد میں پیمرا کے ذریعے پابندی لگا دی،عمران صاحب عوام کا سیلاب سلیکٹڈ آٹا چینی چور حکومت کے خلاف نکلنے کو ہے، آپ سے اجازت کی ضرورت نہیں،قائدین کو آنے کے لئے سلیکٹڈ کی اجازت اور مشورہ درکار نہیں بلکہ عوام کی محبت کافی ہے۔

مزیدخبریں