یوم حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سلسلے میں خصوصی تقریب آج ساڑھے دس بجے  ایوان کارکنان تحریک پاکستان  میں ہو گی

لاہور(نیوز رپورٹر)یوم حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب آج بدھ 14اکتوبرکو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘ لاہور میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت  سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد کریں گے جبکہ مہمان خاص سجادہ نشین آستانۂ عالیہ شرقپور شریف میاں ولید احمد جواد شرقپوری ہوں گے۔ تقریب کااہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز کے اشتراک سے کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن