فیروزوالہ(نامہ نگار)لاہور روڈ کی آبادی نظام پورہ میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر غلام حیدر نے زہر دے کر رشتہ دار خاتون منزہ بی بی کو ہلاک کر دیا۔ پولیس رپورٹ میں مقتولہ کے بیٹے محمد جنید نے بتایا ہے کہ اس کی والدہ منزہ بی بی نے کاروبار کے سلسلہ میں دس لاکھ روپے کی رقم اپنے رشتے دار غلام حیدر کو دے رکھی تھی جس نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو غلام حیدر نے رقم دینے کے بہانے گھر بلایا اور بوتل میں زہر ملا کر پلا دیا جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئی ۔ فیکٹری ایر یا پولیس نے محمد جنید کی رپورٹ پر غلام حیدر کیخلاف قتل کے اقدام میں مقدمہ درج کر لیا۔