لاہور (وقائع نگار خصوصی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سیاسی اجتماعات اور جلسے جلوس پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے دائر درخواست میں خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا وباء کی وجہ شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ ابھی کرونا کم ہوا ختم نہیں ہوا۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سیاسی اجتماعات کی وجہ سے کرونا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ درخواست گزار ڈاکٹر سلمان کاظمی نے درخواست میں بتایا کہ سیاسی جماعتیں کرونا سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کر رہیں اور بچاؤ کے ایس او پی پر عملدرآمد بھی نہیں کیا جارہا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے اور جلوس پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔
کرونا سے خطرہ، ینگ ڈاکٹرز کی اجتماعات، جلسوں پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست
Oct 14, 2020