اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان شہباز کی ذمہ داری منی لانڈرنگ کرنا لیکن پکڑا نہ جانا تھی اس لئے سلمان شہباز کو آکسفورڈ میں پڑھایا گیا۔ سلیمان شہباز نے کچا کام کیا اور ابا کو پکڑوا دیا۔ سلیمان شہباز اپنے کئے کا سامنا کرنے کیلئے واپس آئے تیار رہیں، ابھی بہت کچھ آنے والا ہے۔