پہرے کے باوجود ملتان میں تاریخی ریلی تمام رکاوٹیں توڑ کر گوجرانوالہ پہنچیں گے بلال بٹ

ملتان (سپیشل رپورٹر) پولیس کی جانب سے رکاوٹیں ڈالے جانے اور اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ پر لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت آمرانہ اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت اپوزیشن کی تحریک سے خوفزدہ ہے عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں حکومت فسطائیت پر مبنی اقدامات سے باز رہے عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والا ظلم اب ختم ہو کر رہے گا ملتان کی ریلی کو روکنے کیلئے گھروں پرچھاپے مارنا قابل مذمت اقدام ہے اب گوجرانوالہ جلسہ روکنے کے لئے پولیس متحرک ہے لیگی متوالے ہر صورت گوجرانوالہ پہنچ کرجلسہ کو کامیاب بنائینگے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف لیگی رہنماؤں نے گزشتہ روز نمائندہ نوائے وقت سے اپنی خصوصی گفتگو میں کیا اس سلسلے میں نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد بلال بٹ نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر کو مسلم لیگ ن ضلع ملتان کی جانب سے تاریخی ریلی نکالی گئی حکمرانوں کی نیندیں اس ریلی کی کامیابی کو دیکھ کر اڑچکی ہیں یہ گوجرانوالہ جلسہ کا ٹریلر تھا اب گوجرانوالہ میں کامیاب جلسہ کو روکنے کیلئے حکومت فسطائی طریقوں پر اتر رہی ہے حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے پولیس اب نواز شریف کے متوالوں کا راستہ نہیں روک سکتی ہے  ضلعی سینئر صدر مسلم لیگ ن شاہد مختار لودھی نے کہا کہ حکومت اوچے ہتھکنڈوں پر اتر رہی ہے یہ نشانی ہے کہ ان کے جانے کا وقت آگیا ہے اب عوامی سیلاب کو کوئی نہیں روک سکے گا رہنما مسلم لیگ ن و سابق یو سی چیئرمین چوہدری اسلم ہمایوں نے کہا کہ ن لیگ متحد ہے اور اس میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا ہے اب ہر صورت میں گوجرانوالہ کے جلسہ کو نمایاں بنایا جائے گا رہنما مسلم لیگ ن عثمان خان بابر نے کہا کہ حکومت نے پولیس  کے پہرے لگا کر ہمارے راستے روکنے کی کوشش کی مگر لیگی متوالے ہر رکاوٹ عبور کر کے ریلی میں پہلے بھی شریک ہوئے اور آئندہ بھی شریک ہوں گے رہنما مسلم لیگ ن عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ لیگی متوالوں کا راستہ روکنا اب حکومت کے بس کی بات نہیں ہے رہنما مسلم لیگ ن شبیر چوہان نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوامی حقوق کی تحریک چلا رہی ہے حکومت فسطائیت پر اتر رہی ہے آمرانہ اقدامات اٹھانے سے اب عوامی سیلاب کا راستہ روکنا ممکن نہیں رہا ہے رہنما مسلم لیگ ن چوہدری عنایت نے کہا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ حکومت کے تابو ت میں آخری کیل ثابت ہو گا ہم ہر رکاوٹ عبور کر کے جلسہ تک پہنچیں گے رہنما مسلم لیگ ن راؤ ابرار علی نے کہا کہ حکومت نے ہمارے گھروں پر پولیس کا پہرہ لگا دیا ہے مگر پھر بھی ہمارے جذبے کم نہیں کر سکتی ہے رہنما مسلم لیگ ن رانا عابد باکسر نے کہا کہ  اب لیگی متوالوں کا راستہ کوئی بھی پولیس ناظم نہیں روک سکتا ہے رہنما مسلم لیگ ن مسعود قریشی نے کہا کہ لیگی قائدین کو جیلیں اور لیگی کارکنوں کو پولیس کی رکاوٹیں اب روک نہیں سکتی ہیں اب گوجرانوالہ پہنچ کر اہم عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن