لاہور (نیٹ نیوز) وفاقی حکومت کی اجازت ملنے کے بعد ایران سے ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی ہے اور ٹماٹر سے لدے 8 ٹرک تفتان پہنچ گئے ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی لہر اور ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے ٹماٹر درآمدکرنے کی اجازت دی ہے۔ تفتان کسٹم ہاؤس کے افسر عبدالہادی کے مطابق 8 ٹرک کی کلیئرنگ کا کام بہت جلد کرلیا جائے گا۔ ترجمان وزارت قومی تحفظ خوراک کے مطابق ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت ایک ماہ کے لیے دی گئی ہے۔ نجی شعبے کو بھی ٹماٹر کی درآمد کے پرمٹ جاری کررہے ہیں اور قیمتوں میں استحکام نہ آنے کی صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
قیمتوں میں کمی کیلئے ایران سے ٹماٹر کی درآمد‘ 8 ٹرک تفتان پہنچ گئے
Oct 14, 2020