صحرائے چولستان میں نایاب قسم  کے1700 تلور چھوڑ دیے گئے

Oct 14, 2020

رحیم یار خان(احسان الحق سے) متحدہ عرب امارات کی جانب سے رحیم یار خان سے ملحقہ صحرائے چولستان میں  ایک ہزار700 تلور چھوڑ دیے گئے  جو چولستان میں تلوروں کی افزائش نسل کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پرندوں کی نایاب قسم تلور کا یہ تیسرا جھنڈ صحرائے چولستان میں آزاد کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل دو  دفعہ ایک ہزار500تلور ؤزاد کئے گئے ہیں  ۔معلوم ہوا ہے کہ ان تلورون کی فزائش نسل خلیجی ریاست میں پنجروں میں کی گئی تھی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان نایاب پرندوں کو تلور کے تحفظ کے لیے قائم بین الاقوامی فنڈ  انٹرنیشنل فنڈ فار ہوبار کنزرویشن (آئی ایف ایچ سی) ابوظہبی نے پنجروں میں پروان چڑھایاجسے بعد ازاں ان پرندوں کو آئی ایف ایچ سی نے ایک مقامی این جی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان (ایچ ایف آئی پی )نے مشترکہ طور پررحیم یار خان سے ملحقہ چولستان میں آزاد کیا۔ایچ ایف آئی پی کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) مختار احمد نے  صحافیوں کو بتایا کہ  ان 1700 پرندوں کی افزائش نسل اور دیکھ بھال متحدہ عرب امارات میں آئی ایف ایچ سی کی اپنی سہولت گاہ میں کی گئی تھی  ۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے کئی افراد ہر سال چولستان میں تلور کا شکار کھیلنے آتے ہیں جہاں انکی سیکورٹی کے لئے بھی غیر معمولی اقدامات کئے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں