کرونا : مزید 13ہلاکتیں، فعال کیس8927، جام کمال وائرس میں مبتلا

اسلام آباد/ کراچی (وقائع نگار خصوصی/ این این آئی/ نوائے وقت رپورٹ) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید13 مریض انتقال کر گئے۔ اس طرح  مجموعی ہلاکت 6594 ہو گئے۔ جبکہ متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 20 ہزار 70 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے  جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 531 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 867 ہو  گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 424 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے3لاکھ 4ہزار 609 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 264 اور سندھ میں 2 ہزار 556 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر  پی کے میں اموات کی تعداد ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 78 ہو گئی۔ اسلام آباد میں کرونا کیسزکی تعداد 17 ہزار428 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 892، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 756، خیبر پی کے میں 38 ہزار427، بلوچستان میں 15 ہزار525، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار131 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مہلک وبا کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1085372ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ 80لاکھ 40ہزار 63 تک پہنچ گئے۔ متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں 2لاکھ 20ہزار 11افراد لقمہ اجل بن گئے اور کیسز 80لاکھ 37ہزار 789تک پہنچ گئے۔کرونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاںاموات ایک لاکھ 9ہزار 894ہو گئیں۔ 71لاکھ 73ہزار 565کیسز ہو گئے۔ کراچی کے تین سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے کالجز میں کیسز سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تینوں کالجز میں پڑھائی روک دی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے مطابق سرسید گورنمنٹ گرلز ناظم آباد میں لیب اٹینڈنٹ لیکچرر اور طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گلستان جوہر گورنمنٹ کالج بلاک 12 کے عملے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس کے علاوہ کیماڑی کے سرکاری کالج میں بھی کرونا وائرس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے  کہ ملک بھر کے 103 اضلاع میں 3 ہزار 497 مقامات پرسمارٹ لاک ڈائون لگائے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک تھام اور قیمتی جانوں کو بچانے میں اور عوام کے بھرپور تعاون سے کرونا کو روکنے میں کامیابی ملی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 8448 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 222 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کرونا کے 1491784 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 140756 کیسز سامنے آچکے۔ آج کرونا کے مزید 282 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 133474 کرونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے آرتھو پیڈک وارڈ کے 5ڈاکٹروں اور دوسٹاف نر سوں کے کرونا پازیٹو آنے کے بعد وارڈ کو بند کر دیا گیا ہے اور آپریش تھیٹر کو22اکتوبر تک سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کو ان کے گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گائنی وارڈ کی 5لیڈی ڈاکٹروں کو بھی کرونا کے سبب ان کے گھروں میں آئسو لیٹ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  مزید 5 تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے  پر انہیں بند کر دیا گیا۔ اس سے پہلے 24 تعلیمی اداروں کو دو سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔ اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز کی تصدیق کے بعد بند کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے 5 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس ٹو میں2 کرونا کیسز،اسلام آباد میں جی الیون تھری میں قائم نجی سکول میں دو کیسز،اسلام آباد میں ایف ایٹ ون میں قائم نجی سکول میں دو کیسز ،اسلام آباد میں ایف ٹین فور میں قائم نجی سکول میں بھی دو کیسز،آئی ایٹ ٹو میں قائم نجی سکول میں دو کیسز رپورٹ ہوئے۔اس سے پہلے 24 تعلیمی اداروں کو دو سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...