حکومت گوجرانوالہ جلسے سے خوفزدہ ہے، بھرپور تیاری کی جائے: مریم نواز

Oct 14, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مریم نوازنے کہا ہے کہ حکومت گوجرانوالہ جلسے سے خوفزدہ ہو گئی ہے۔ 16اکتوبر کو ہر صورت جلسہ ہوگا۔ اس لئے بھرپور تیاریاں کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں’’ووٹ کو عزت دو پاسبان ‘‘بننے والے پی پی162 کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاسبان رضا کار جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے لوگوں کو ساتھ ملائیں۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر عوام کو حقائق دکھائیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پاسبان رضا کاروں کو ممکنہ گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں