میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) کھلے آسمان کے نیچے رفع حاجت کرنے والے جگر اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں دیہاتی علاقوں میں عام افراد کی اکثریت کھلے آسمان تلے رفع حاجت سے اجتناب برتیں جوکہ بیماریوں کے سوا ماحول کو خراب کرنے کا بھی باعث ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گھوٹکی سردار احمد گڈانی نے خانپور مہر کے قریب واقع گاؤں حاجی عبد الرحیم گڈانی، محمد مراد مہر،جام پہلوان علی بھٹی اور دیگر علاقوں میں سافکو کے واش روم پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا انہوں نے سماجی تنظیموں کے کارکنوں اور پڑہے لکھے نوجوانوں کو تاکید کی کہ دیہاتی علاقوں میں عوام کا شعور بیدار کرنے کے لئے آگہی مہم شروع کریں تاکہ دیہاتی علاقوں میں کھلے آسمان کے رفع حاجت کے عمل کو ختم کیا جائے اور عوام میں شعور بیدار کیا جائے۔
کھلے آسمان تلے رفع حاجت کرنے والے موذی امراض کا شکار
Oct 14, 2020