کراچی (اسٹاف رپورٹر)WASL (واٹراینڈ سینیلیشن لاجسٹکس) ایک سماجی خدمت کا پروجیکٹ ہے جوپانی کے اسٹیٹ آف دی آرٹ کنٹینرز کے ذریعہ کم قیمت پر اعلیٰ معیار ی اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرتا ہے۔ WASL برانڈ کے نام کے ساتھ شروع کرنے والے اس پروجیکٹ کا تصو ر حامد اسماعیل نے پیش کیا جوبسکونی اینڈ سنیک سٹی کے CEO اورحامد اسماعیل فائونڈیشن کے بانی اور صدر ہیں۔WASL نے اپنے پہلے آراوواٹرپلانٹ کاافتتاح باغ ِ کورنگی کے علاقے میں کیا جو 20,000سے زیادہ غریب افرادکی آبادی پر مشتمل ہے ۔ اس پلانٹ کا افتتاح حامد اسماعیل نے اپنی ٹیم اورعلاقے کے عہدیداروں کے ہمراہ کیا۔