پائینیر پاکستان کے نام میں  تبدیلی کا اعلان

کراچی(کامرس ڈیسک) گذشتہ سال ڈاؤ  ڈیوپونٹ سے کامیابی کے ساتھ علیحدگی کے مراحل مکمل ہونے کے بعد، کورٹیو ا ایگری سائنس ایک کامیاب سفر کی طرف گامزن ہے اور ایسی مصنوعات کی پیداوار کر رہا ہے جوکہ کسانوں، صارفین اور دنیا کے لئے فائدہ مندہیں۔اس ضمن میں ستمبر 2020 میں، ادارہ نے اپنا موجودہ نام '' پائی نیئر پاکستان سیڈ لمیٹڈ'' سے تبدیل کرکے ''کور ٹیوا ایگری سائنس پاکستان لمیٹڈ'' کردیا ہے۔ بقیہ تمام قانونی معلومات جیسے کہ کمپنی کا پتہ، کمپنی کا رجسٹریشن نمبر وغیرہ  میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قانونی حیثیت میں کمپنی کی جانب سے صرف ادارے کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔
 اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کو رٹیوا ایگری سائنس پاکستان کے کنٹری  ہیڈ ارشد شفیق کا کہنا تھا کہ'' صارفین کی کامیابی سے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ ہمارے کاروبار کرنے کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہورہا ہے۔ ہمیشہ کی طرح ہم اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔کورٹیوا ایگری سائنس پوری دنیا کے کسانوں کو انڈسٹری میں سب سے زیادہ زراعت میں بہتر پیداوار کے حصول کے لیے معیاری مصنوعات مہیا کرتا ہے تاکہ وہ منافع کو بڑھا سکیں۔  اس میں  پائی نیئر، گرینولر، بریوینٹ سیڈز کے علاوہ فصل کے تحفظ کی ایوارڈ یافتہ  مصنوعات بھی شامل ہے۔کمپنی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر خوارک کے نظام کے حوالے سے کام کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ کمپنی کا عزم ہے کہ کسانوں اور   زرعی اجناس کے صارفین کی زندگیوں کو بہتر بنایا جائے اور اور مستقبل کی نسلوں کے لئے ترقی کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن