کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دیا وومن فٹبال کلب کی کوچ رخسار راشد، مینیجر آسیہ تبسم و دیگر نے نیشنل بینک کے ڈائریکٹر امام بخش بلوچ سے ملاقات کی اور وومن فٹبال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امام بخش بلوچ نے کہا کہ کراچی میں وومن فٹبال پلیئرز انتہائی باصلاحیت ہیں۔ ڈی ڈبلیو ایف سی کی بانی و صدر اور فیفا کانگریس کی رکن سعدیہ شیخ، شہر قائد سمیت سندھ بھر میں فٹبال کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیا اکیڈمی وومن فٹبال پلیئرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔