یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث قرنطینہ ہوگئے ہیں۔جوزپ بوریل نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔جوزپ بوریل کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹویٹ کے مطابق انہیں حکام کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایتھوپیا جانے والے وفد میں شامل ایک رکن کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس وفد میں ای یو کے کرائسسز مینجمنٹ کمشنر جینز لینارسک بھی شامل تھے۔ جوزپ بوریل کے مطابق اس اطلاع ملنے کے بعد کیے جانے والا ٹیسٹ تو منفی آیا ہے لیکن انہوں نے ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی یورپین کمشنر برائے کرائسسز مینجمنٹ جینز لینارسک بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
سربراہ یورپین خارجہ امور جوزپ بوریل نے خود کو قرنطینہ کر لیا
Oct 14, 2020 | 15:32