بھارتی فوج نے شوپیاں میں ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں 2نوجوان شہید کر دئیے

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے بدھ کے روز ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چکورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہیدکیا۔ادھر ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے ایک معمر شخص کوٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن