لاہور ( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے مشیران خاص کے تقرر کیخلاف ک درخواست پر مشیروں کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزیر اعظم کے مشیران کے تقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ مشیران کا تقرر آئین کے منافی ہے .سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے جواب دینے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی ہے .وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر بابر اعوان کا جواب بھی آنا ہے ممکن ہے وہ خود پیش ہوں جس پر عدالت نے درخواست پر کارروائی پانچ نومبر تک ملتوی کر دی۔