پاکستان کے دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے ملک کوغیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں. شہریار آفریدی

کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی سازشوں کو ملک کی خوشحالی کیلئے سیکورٹی فورسز اور عوام کے کردار سے ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز کوئٹہ میں دختران پاکستان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہریار آفریدی نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی شہید طالبات کو زبردست خراج عقید ت بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن