لاہور ( نیوز رپورٹر ) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) نے زلمی فائونڈیشن اور تانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔ اس معاہدے کے تحت یو ایم ٹی کو چائنہ کے پیشہ ورانہ اداروں کے ساتھ منسلک کریگا جس سے مشترکہ ڈگری پروگرامز، فیکلٹی ٹریننگ ، چینی زبان سیکھنے سمیت یو ایم ٹی طلبا ء کیلئے انٹرنشپ پروگرامز کے مواقع فراہم ہونگے۔ مفاہمتی یاداشت پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، تانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے صدر لی جن سونگ،زلمی فائونڈیشن کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر کیڈرک ایمل ایڈون نے دستخط کیے۔زلمی فائونڈیشن 2016 میں پشاور زلمی کے نام سے غیر منافع بخش کے طور پر شروع کی گئی تھی ۔زلمی فائونڈیشن کا مقصد نوجوانوں کی ترقی، خواتین کو با اختیار بنانے سمیت تعلیم اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ صدر آئی ایل ایم ٹرسٹ / یو ایم ٹی ابراہیم حسن مرادنے زلمی فائونڈیشن اور تانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔ او ر کہا کہ یہ مشترکہ منصوبہ ہمار ے طلباء اور اساتذہ کو انکے تعلیمی اور تحقیقی کام کیلئے فائدہ دے گا۔ ابراہیم مراد نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاہدے کے تحت ایک مضبوط اور کامیاب شراکت داری قائم کر ینگے جو پاکستان کے دیگر اداروں کیلئے ایک مثال بنے گا۔
یو ایم ٹی ، زلمی فائونڈیشن ،تانگ چائنیز ایجوکیشن میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط
Oct 14, 2021